کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ777پوائنٹس کی کمی سے43ہزار 29کی سطح پراختتام پذیر ہوگیا۔
حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے آخری روز آغاز سے اختتام تک مندی چھائی رہی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس میں 777پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار 29کی سطح پربند ہوا۔ مندی کے باعث مارکیٹ میں 1عشاریہ77فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
آج دن بھرمجموعی طورپر341 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہوا۔ 259 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ66کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 43,807جبکہ کم ترین سطح 42,990رہی۔
