Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شریف فیملی ایک مافیا ہے ہمیں اس کا مقابلہ کرنا ہے، عمران خان

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شریف فیملی مافیا ہے جو اپنی بقا کی جنگ لڑرہی ہے۔ شریف فیملی ہمیشہ عدالتوں پر اثرانداز ہونے کیلئے حربے ‏استعمال کرتی رہی ہے۔ ن لیگ کی عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی تاریخ سب کے سامنے ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں ‏کااجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو معاشی ترقی کی گروتھ سے متعلق بتایا گیا۔اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس پیش کی گئیں جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں رانا شمیم کیس پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کے باوجود معاشی ترقی کا 5.37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔ آٹو سیکٹر خوشحال ہو رہا ہے۔ 4 فصلوں کی بمپر کراپ ہوچکی ہے۔ کسان حکومتی اقدامات سے مطمئن ہے۔ ملک کے سارے معاشی اعشاریہ گروتھ میں ہیں۔ لارج اسکیل مینو فیکچرنگ بہترین گروتھ دکھارہی ہے جو مسلم لیگ ن 5 سالوں میں نہیں کر سکی وہ ہم نے 3 سال میں کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ‏ ججز کو دباؤ میں لا کر من پسند فیصلے لینے کی کوشش ماضی میں بھی ہوئی۔ مریم نواز کے کیس سے پہلے بیان حلفی سامنے لایا گیا۔‏ شریف فیملی مافیا کی طرح ایکٹ کررہی ہے۔ عدالت نے شریف فیملی کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔ ایک مخصوص مافیا عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش میں ہے، یہ سب مل کر عدالتوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔

Related posts

وزیر اعظم آج عوام سے ٹیلی فون پر گفتگو کریں گے

Hassam alam

چیئرمین نیب کی زیرصدارت ٹریننگ اینڈ ریسرچ ڈویژن کا اجلاس

Rauf ansari

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر لنگرانداز گندم کے غیر ملکی بحری جہاز میں آتشزدگی

Rauf ansari

Leave a Comment