Urdu
پاکستان تازہ ترین

عمران خان بتائیں امریکا کے خلاف انہوں نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا؟شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے عمران خان بتائیں کہ امریکا کے خلاف انہوں نے کون سا بڑا کارنامہ کیا تھا جو ان کےخلاف بیرونی سازش ہوئی ہے ،عمران نیازی جو بائیڈن کی فون کال کا بے صبری سے انتظار کرتے رہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش کا راگ الاپنے والے سے اپنے ایم این ایز اور اتحادی جماعتیں تنگ تھیں، سب نے دیکھا کہ بھارت نے کشمیر کو ہتھیایا اور یہ وہی شخص ہے جس نے بھارت کے عام انتخابات میں مودی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا، عمران نیازی کا مشن پاکستانیوں کو گمراہ کرنا ہے،قوم اس مکار اور عیار کو سمجھے۔

شرجیل میمن نے کہا عمران نیازی نہ صرف ملک میں اقتصادی تباہی کا ذمہ دار ہے بلکہ اس شخص نے ملک کی خارجہ پالیسی کو شدید نقصان پہنچایا،، سی پیک کو روکنے میں بھی عمران خان اور ان کے مشیروں کا ہاتھ رہا ہے، صوبائی وزیر نے کہا عمران نیازی نے پاکستان کے ریاستی اداروں کو اپنے نشانے پر رکھا ہوا ہے۔

Related posts

منی بجٹ کی منظوری، حکومت اور اپوزیشن میں آج میدان لگے گا

Hassam alam

پنجاب اسمبلی میں نئے قائد ایوان کا چناؤ آج ہو گا

Rauf ansari

تحریک انصاف اپنے ہی ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئی

Hassam alam

Leave a Comment