Urdu
پاکستان تازہ ترین

حکومت سے نکالی گئی جماعت لسانی فسادات چاہتی ہے،شرجیل میمن

کراچی: جن لوگوں کو حکومت سے نکالا اب وہی ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، سندھ میں لسانی فسادات کی سازش کو یہی سیاسی جماعت ہوا دے رہی ہے، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ان کے لوگ سہراب گوٹھ ہنگامے میں شامل تھے، ہمارے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں،سوشل میڈیا پر لسانی نفرت انگیز پوسٹ کرنے والوں کو بھی پکڑا جائے گا۔

سندھ کے تین اہم وزرا کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شرپسندوں کے لیے سندھ حکومت کی زیرو ٹالرینس پالیسی ہے، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹیں گے، حکومت سے نکالی گئی جماعت لسانی فسادات چاہتی ہے، ان کے کارکنان گزشتہ روز کے ناخوشگوار واقعات میں ملوث ہیں، ہمارے پاس ویڈیو ثبوت موجود ہیں۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ہم لطیف ، سچل اور قلندر کو ماننے والے پرامن لوگ ہیں، ہمیں اپنے شہروں ، قصبوں اور گوٹھوں میں امن کا پرچار کرنا ہے۔ وزیر محنت سعید غنی نے کہا کہ کچھ طاقتیں واقعے کو لسانی رنگ دے کر مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہیں، ہم لسانی فسادات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی رہنمائوں کے ساتھ رابطے میں ہیں سب نے ہی امن کا پیغام دیا ہے، حیدرآباد واقعے میں ملوث دو افراد گرفتار جبکہ چار مفرور ہیں، سہراب گوٹھ واقعے میں ملوث اڑتالیس افراد کو بھی گرفتار کیا یے، معاملہ کافی حد تک کنٹرول کرلیا ہے، عوام ملک دشمن عناصر پر گہری نظر رکھیں۔

Related posts

نئے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہوگا

Hassam alam

شوگراصلاحات سے متعلق رپورٹ کل پبلک کی جائے گی، حماد اظہر

Rauf ansari

اسٹاک مارکیٹ میں 85 پوائنٹس کی کمی، ڈالر کی اڑان جاری

Nehal qavi

Leave a Comment