وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے تمم حدیں پار کر لی ہیں۔ اب امدادی اشیا روک رہی ہے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لیے پنجاب سے آٹا خریدا۔ آج تحریک انصاف کی حکومت نے پنجاب کی سرحد پر ٹرک ضبط کرلیے اور مقدمہ بھی درج کروادیا۔ شرجیل میمن نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی تمام حدیں پار کر رہی ہے۔ پہلے انھوں نے جعلی فنڈنگ مہم شروع کی۔ اب امدادی اشیا روک رہے ہیں۔