Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سندھ میں آٹھ سو ساٹھ ارب کا نقصان ہوا ہے، شرجیل انعام میمن

سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سندھ میں آٹھ سو ساٹھ ارب کا نقصان ہوا ہے۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق سندھ میں آٹھ سو ساٹھ ارب روپے کا نقصان ہوا ہے۔ پندرہ لاکھ مکانات متاثر اور گیارہ ہزار سے زائد مویشی ہلاک ہوئے۔ اکتیس لاکھ اکہتر ہزار سے زائد ایکڑ اراضی پر فصلیں تباہ ہوئیں۔ دو ہزار سے زائد کلومیٹر پر مشتمل پانچ سو ستر سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔

کراچی کے نقصانات کا تخمینہ پچاس ارب روپے سے زائد لگایا گیا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ مکانات کے نقصانات اور فصلوں کے معاوضے کی منظوری دی جائے گی۔ سندھ حکومت زرعی قرضوں پر سود کی معافی اور کم از کم ایک سال کے لیے موخر کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ کسانوں کو مشینری اور دیگر سامان پر سبسڈی فراہم کی جائے گی۔

Related posts

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج، پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشاورتی اجلاس طلب

Hassam alam

ملک میں لوڈ شیڈنگ، تمام تر ذمہ داری سابق نااہل حکومت پر عائد ہوتی ہے

Hassam alam

فواد چوہدری نے انکوائری کمیشن کے اعلان کو مسترد کردیا

Rauf ansari

Leave a Comment