Urdu
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

لاہور: آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے کو ایک اور اعزاز مل گیا ہے۔

برطانوی انسانی حقوق کی تنظیم ’دی پیپلز پورٹفولیو‘ نےشرمین عبید چنائے کو اپنی دستاویزی فلموں کے ذریعے متاثر کن قیادت، اور انسانوں کے لیے بڑی ہمت کا مظاہرہ کرنے پرایوارڈ دیا ہے۔ 

خیال رہے کہ اس برطانوی تنظیم کی بنیاد افلاطون نے رکھی ہے جو ایک مشہور برطانوی پورٹریٹ اور دستاویزی فوٹوگرافر ہیں۔ 

اس تنظیم کا بنیادی مقصد معاشرے میں موجود کسی بھی قسم کی رکاوٹوں اور امتیازی سلوک کے خلاف تخلیقی انداز میں آواز اٹھانا اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کی حمایت کے لیے عام لوگوں کے ساتھ شامل ہونا ہے۔

Related posts

پی آئی اے کی مشہد ایران کے لیئے پروازوں کا آغاز

ibrahim ibrahim

برطانیہ میں رہائش پذیر مسلمان محاصرے میں تصور کرتے ہیں، سیدہ وارثی

Rauf ansari

مسلم لیگ ن آج فتح جنگ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

Rauf ansari

Leave a Comment