Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، شوکت ترین

اسلام آباد : مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، معاونین خصوصی اور وزارتوں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں گندم، چینی، دالوں اور چکن سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا ۔

سیکرٹری خزانہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.07 فیصد کا اضافہ ہوا، دس اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 14 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، جبکہ پیاز، آلو، خوردنی تیل سمیت مختلف اشیائے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

سیکرٹری خزانہ نے مزید کہا کہ پنجاب، کے پی اور وفاقی دارالحکومت میں بدستور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1100 روپے پر مل رہا ہے، صوبائی حکومتوں کی جانب سے گندم کی مسلسل فراہمی سے مزید بہتری آئے گی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Related posts

عمران، عارف علوی اور گورنر پنجاب کو آرٹیکل 6 کی سزا ملنی چاہیے، وزیراطلاعات

Rauf ansari

اپوزیشن جماعتوں کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

ibrahim ibrahim

شیری رحمان کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت

ibrahim ibrahim

Leave a Comment