Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

اسلامک فنانس مساوات، شفافیت کے فروغ کی ضامن ہے، شوکت ترین

کراچی: مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ چھوٹے کاروبار،زرعی اور ہاوسنگ سیکٹرکو قرضوں کی فراہمی بڑھانے کے علاوہ اسلامی بینکاری نظام کو حکومت کی مالی ضروریات کوپوری کرنے کے لئے بھی شرعی بینکاری پراڈکٹس متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔

اسلامی بینکاری کانفرنس سے اپنے ورچوئل خطاب میں مشیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ اسلامک فنانس مساوات،غربت کے خاتمے اور شفافیت کے فروغ کی ضامن ہے

تقریب سے آن لائن خطاب میں ملیشیاء کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کاکہنا تھا کہ اسلامی بینکاری کیلئے ضرورت ہے کہ نظام میں بھی خلوص و دیانت داری کوفروغ دیا جائے۔

اس موقع پراسٹیٹ بینک کی ڈپٹی گورنرسیما کامل کاکہنا تھاکہ بینکس جدت اور ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنائے مرکزی بینک بہت جلد ایک ایسا نظام لارہا ہے ۔

اس موقع پردیگر مقررین کا کہنا تھا کہ ملک میں اسلامی بینکاری کا حصہ 18فیصد ہے جس کومجموعی بینکاری کے 30فیصدتک لانا ہے۔

Related posts

ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ibrahim ibrahim

عمران خان صاحب کو وزیراعظم ہاوس کے کسی کمرے میں بند کردینا چاہیے

Hassam alam

گروتھ ریٹ 5 اعشاریہ 8سے گرکر 3فیصد پر آگیااورافراط زر میں اضافہ ہوا

Hassam alam

Leave a Comment