Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

شوکت ترین کی گنے کا کرشنگ سیزن بروقت شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: مشیر خزانہ شوکت ترین نے صوبوں کو مہنگائی روکنے کیلئے انتظامی اقدامات کو تیز کرنے اور صوبہ سندھ کو گندم کی ریلیز بڑھانے اور گنے کا کرشنگ سیزن بروقت شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔

مشیر خزانہ شوکت ترین کی صدارت میں نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا۔اجلاس میں تحفظ خوراک اورتحقیق کے وفاقی وزیر سید فخر امام،وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور اعلی حکام نے شرکت کی۔

سیکرٹری خزانہ نے کمیٹی کوبتایا کہ ایک ہفتے میں قیمتوں کے حساس اشاریئے میں ایک اعشاریہ تین آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔ا عالمی مارکیٹ میں پٹرول اورکھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات دنیا بھر میں دیکھے گئے۔ ایک ہفتے کے دوران سات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی اورپندرہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ گنے کا کرشنگ سیزن پندرہ نومبر سے شروع ہوگاجبکہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بتایا کہ صوبے میں یوٹیلٹی اسٹورز کا دائرہ کار بڑھایا جائے۔وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا کہ سستے بازاروں کا دائرہ کاربڑھایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام سہولت سےفائدہ اٹھاسکیں۔

مشیر خزانہ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی اس حوالے سے حکمت عملی وضح کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی کے لیے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے۔مشیر تجارت نے پاکستان بیوروآف شماریات کو ہدایت کی کہ صوبوں کا قیمتوں کے حوالے سے ہفتہ وار قیمتوں کا تقابلی جائزہ دیا جائے۔

Related posts

میری باتوں کا نوٹس نہیں لیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت ہوگی

Hassam alam

سندھ میں گورنر راج نہیں لگایا جارہا ہے، شاہ محمود قریشی

Rauf ansari

منی لانڈرنگ:شہبازاور حمزہ کے خلاف مقدمے کا چالان عدالت میں جمع

ibrahim ibrahim

Leave a Comment