Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے مؤخر کرنے کو حکومت کی بزدلی قرار دے دیا

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کے مؤخر کرنے کو حکومت کی بزدلی قرار دے دیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنی شکست دیکھ کر حکومت نے پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مؤخر کرکے راہِ فرار اختیار کرلی۔

شازیہ مری نے کہا پارلیمان میں دو مرتبہ عددی اعتبار سے شکست کے بعد حکومت کا پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے بھاگنا بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، وزیراعظم پارلیمان میں اپنی اہمیت کھوچکے ہیں، حکومتی اراکین تک کی مکمل حمایت عمران خان کو دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے اراکین پارلیمان خود حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں، اب عمران خان کا چل چلاؤ ہے۔ عمران خان نہ عوام کا سامنا کرسکتے ہیں اور نہ پارلیمان میں عوامی نمائندوں کا۔

Related posts

دھاندلی روکنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پر نوجوان پہرہ دیں،عمران خان

ibrahim ibrahim

سپریم کورٹ کےفیصلے سے قوم میں مایوسی کی لہر اٹھی ہے،شیخ رشید

ibrahim ibrahim

کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی اجلاس میں مداخلت کرکے دکھائے، شیخ رشید

Rauf ansari

Leave a Comment