Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سندھ ہائیکورٹ:سات لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں سات لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق ایک ماہ کی مزید مہلت دے دی۔ لاپتہ افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کی جائے،جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے ریمارکس دئیے عرصہ دراز سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات بہت ضروری ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں میش کی گئی رپورٹ کے مطابق شہری عبدالقادر، مہیول، عثمان، سلیم الدین، وسیم عزیرالحسن اور محمد فاروق کی بازیابی کے لیے اقدامات جاری ہیں، مختلف اداروں کو خطوط لکھے ہیں جواب آنا باقی ہے،صوبائی ٹاسک فورس، جے آئی ٹیز اجلاس بھی منعقد کیے جارہے ہیں، شہریوں کی بازیابی کے لیے مہلت دی جائے۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے کوشاں

Hassam alam

پانی اور خشکی پر چلنے والی دنیا کی پہلی اسپورٹس کار متعارف

Hassam alam

Leave a Comment