Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ ،کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں حالیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت۔عدالت نےکے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی۔وفاقی وزیر توانائی،سندھ حکومت،کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کردیئےگئے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی میں حالیہ بد ترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،سندھ ہائیکورٹ نے کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کرلی اورعدالت نے وفاقی وزیر توانائی،سندھ حکومت،کے الیکٹرک و دیگر کو نوٹس جاری کردیئے۔

درخواست گزار محمود اختر نقوی نے کہا کہ فرنس اور بجلی پیداوار بڑھانے کی صلاحیت رکھنا کے الیکٹرک بنیادی ذمہ داری ہے،فرنس آئل اور پیٹرول مہنگا ہورہا ہے تو بجلی کے نرخ بھی تو بڑھائے جارہے ہیں،کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے،شدید گرمی کی وجہ سے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہو گیے ہیں،شہر میں کے الیکٹرک کی جانب لوڈ شیڈنگ کے دعوے دھرے رہ گئے ہیں۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس صرف 852 میگا واٹ بجلی پیدا کررہے ہیں،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے تعلیمی مراکز،تعلیمی ادارے ،اسپتال شہریوں کی زندگی متاثر ہوتی ہے،شہری 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے باوجود اضافے بلز وصول کیے جارہے ہیں،کراچی بھر میں 7 سے 9 تو کہیں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،ناقص کارکردگی پر عوامی مفاد میں کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related posts

پی ٹی آئی حکومت میں 70ہزار نئی کمپنیاں قائم ہوئیں، فرخ حبیب

Rauf ansari

کورونا: سرکاری و نجی دفاتر کے عہدیداروں کو بوسٹر ڈوز لگانے کی ہدایت

Hassam alam

خوراک کے بحران کی ذمہ دارسابق حکومت ہے، افغان وزیر صحت

Rauf ansari

Leave a Comment