Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

سندھ ہائیکورٹ:دعا زہرہ کی بیرون ملک منتقلی روکنے کی ہدایت

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے مبینہ طور پرپسند کی شادی کرنے والی دعا زہرہ کیس میں لڑکی کی بیرون ملک منتقلی کوروکنے کے لیے ائیر پورٹس سمیت تمام ایگزٹ پوائنٹس پر کڑی نگرانی اور کیس میں شامل تمام افراد کے شناختی کارڈ اور بینک اکاونٹ بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے دو ججز کے روبرو دعا زہرہ کے والدین کی پٹیشن پر سماعت ہوئی،دوران سماعت آئی جی سندھ غلام نبی میمن عدالت میں پیش ہوئےاور رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں لیکن بتا نہیں سکتے،اس وقت تین ٹیکنیکل ٹیمز سمیت دس ٹیمیں کام کر رہی ہیں،اسٹیٹ بینک اور نادرا کو ملوث افراد کے بینک اکاونٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا کہا گیا ہے تا حال اس پر عمل نہیں کیا گیا۔

عدالت نے ملوث افراد کے بینک اکاونٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم دیتے ہوئے، آئندہ سماعت پر ترجمان اسٹیٹ بینک اور نادرا کو پیشی کا حکم دے دیا ، لڑکی کے والدین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دعا زہرہ کوبیرون ملک منتقل کرنے کا خدشہ ہے ، جس پر عدالت نے ملک سے باہر جانے والے تمام راستوں پر ایف آئی اے کو کڑی نگرانی کی ہدایت کی اور ایف آئی اے حکام کو لڑکی کی بازیابی کے لیے سندھ پولیس سے تعاون کرنے کی بحی ہدایت کی۔

عدالت نے درخواست گذار کے وکیل کو کیس میں وفاق اور ایف آئی اے کو فریق بنانے کے لئے ترمیم شدہ ٹایٹل دائر کرنے کی بھی ہدایت کی اورکیس کی مزیدسماعت 10 تک ملتوی کردی۔

Related posts

پاکستان ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز، سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

Hassaan Akif

حب ڈیم میں صرف ڈھائی فٹ کی گنجائش رہ گئی

ibrahim ibrahim

کابل ائیرپورٹ دھماکے: سی این این نے پنٹاگون کے دعووں کو جھٹلا دیا

Hassam alam

Leave a Comment