کراچی:خطرناک قیدیوں کا فرار،جیل عملہ کے 8ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد

کراچی:سندھ ہائیکورٹ میں سینٹرل جیل سے خطرناک قیدیوں کے فرار ہونے کے معاملہ،غفلت کے مرتکب جیل عملہ کے آٹھ ملزمان کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کر دی گئی۔

ملزمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا،ملزمان ضمانت پر تھے،دیگر ملزمان کی سزاوں کے خلاف اپیل منظور ,رہا کرنے کا حکم، ماتحت عدالت نے اسسٹنٹ سپریڈنٹ جیل غلام مرتضی، عبدالرحمان شیخ سمیت 14 ملزمان 6 ،6سال کی سزا سنائی تھی۔

گرفتار ملزمان میں افسران اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ غلام مرتضیٰ فہیم انور، سالک ایاز ،رحمان شیخ, عبدالغفور, عروس, سعیداور مبین شامل ہیں۔سندھ ہائیکورٹ نے نے کیس میں انسداددہشت دہشتگردی کی دفعات ختم کردیں،کیس میں غفلت کے الزامات میں سزا برقرار رکھتے ہوئے جیل بھیج دیا۔13 جون 2017 کو سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس سے شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا فرار ہوگئے تھے، فرار ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا،دہشت گردوں کی فرار ہونے کے بعد رینجرز اور پولیس نے جیل سرچ آپریشن کیا،جیل میں سرچ آپریشن کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔ مفرور ملزمان سے جیل حکام کی ملی بھگت اور غفلت کی وجہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More