عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے “اداروں کو بدنام کرنے کے لیے عمران نیازی کی نفرت انگیز باتیں ہر روز نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ اب وہ مسلح افواج اور اس کی قیادت کے خلاف براہ راست کیچڑ اچھالنے اور زہریلے الزامات میں ملوث ہے۔ اس کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو تباہ کرنا اور کمزور کرنا ہے”۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More