Urdu

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوام کو مہنگائی کا سامنا ہے، شمسی توانائی کے حوالے سے پروگرام جلد لیکر آئیں گے۔

مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے اراکین قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان دیوالیہ ہونے سے نکل چکا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار صاحب ثروت افراد پر ٹیکس لگایا ہے، صاحب ثروت افراد سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے، صاحب ثروت افراد قربانی کے جذبے کے ساتھ آگے آئیں، تبدیلی اور نئے پاکستان والوں نے ایسے کوئی اقدامات نہیں کیے، مختلف شعبوں کے مالکان کی آمدن پر ڈائریکٹ ٹیکس لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ؒ پاکستان کو رفاعی ریاست دیکھنا چاہتے تھے، گزشتہ حکومت نے پاکستان کو دیوالیہ پن کے دہانے پر پہنچا دیا تھا، آج پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ چکا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

Related posts

کورونا متاثرین کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 45 ہزار 944 پوائنٹس پر مستحکم رہی

Rauf ansari

گزشتہ ایک سال میں پنجاب میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، یاسمین راشد

Hassaan Akif

Leave a Comment