Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈٹ کرانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں شفافیت کیلئے فلڈ ریلیف فنڈ کے آڈٹ کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ فلڈ ریلیف فنڈ کا عالمی معیار کے مطابق مکمل آڈٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ ریلیف فنڈ کا آڈٹ اے جی پی آر اور عالمی معیار کی آڈٹ فرم سے کرایا جائے گا۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ فنڈ کیلئے ملنے والی اور جاری ہونیوالی تمام رقوم کا مکمل طور پرآڈٹ کیا جائے گا۔ اس ضمن میں آڈٹ رپورٹ کو عوام کے سامنے بھی لایا جائے گا۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے چین کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد بڑھانے پر چیننی صدر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین کی طرف سے سو ملین یوآن کو بڑھا کر چارسو ملین کرنے پر چینی صدر کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا چین کی امداد دونوں ملکوں کے درمیان منفرد تعلقات کی عکاس ہےجبکہ چینی امداد سے سیلاب متاثرین کی مشکلات آسان ہوں گی۔

Related posts

سعید غنی کورونا میں مبتلا ہو گئے

ibrahim ibrahim

کٹھ پتلی حکمرانوں کے پیروں تلے سے زمین کھسکنے لگی ہے، نیر بخاری

Rauf ansari

شیخ رشید کا عمران خان کو استعفے دینے کا مشورہ

Rauf ansari

Leave a Comment