Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے، شہباز شریف

سیلاب متاثرین کی بحالی بہت بڑا چیلنج ہے یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں وفاق صوبوں اور اداروں کو ملکر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک میں سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کو بتایا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں صورتحال بہت گھمبیر ہے سیلاب نے نہ صرف قیمتی جانیں ضائع کیں بلکہ ہماری معیشت کو بھی تباہ کر دیا ہے۔ اس غریب قوم کی محنت کی کمائی ہر سال فاش غلطیوں کی نظر ہو گی وفاق اور صوبوں کو مل کر جامع پلان بنانا ہوگا یہ وقت تسلیاں دینے کا نہیں سختی سے عمل پرکاربند ہونے کا ہے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کیلئے دوست ممالک کی طرف سے امداد بھجوائی جا رہی ہے۔ اب تک قطر یواے ای، برطانیہ، امریکہ، سعودی عرب، ترکی اور چین سمیت کئی دوست ممالک امداد بھجوا چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے اٹھائیس ارب روپے پیکیج رکھا گیا تھا جس میں بیس ارب تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ ستر ارب روپے وفاقی حکومت کی طرف سے متاثرہ گھرانوں میں تقسیم کئے جائیں۔

Related posts

پاکستان نے سرمایہ کاری کا لبرل نظام متعارف کیا ہے، عارف علوی

Rauf ansari

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا نئے آرمی سائبر کمانڈ کا دورہ

Hassam alam

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز کا بائیکاٹ

Hassam alam

Leave a Comment