Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آٹا سستا نہ کیا تو اپنے کپڑے بیچ کر سستا کروں گا، وزیراعظم

شانگلہ : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد خیبرپختونخواہ کا پہلا دورہ کیا۔ جہاں پرجلسہ عام سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواپاکستان کاخوبصورت صوبہ ہے، یہاں پی ٹی آئی کی 8سال سےحکومت ہے ، ان سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے صوبےمیں کتنےاسپتال بنائے؟ غریب آدمی کیلئےدوائی نہیں ملتی،امیرآدمی بیرون ملک سےاپناعلاج کرتاہے۔

وزیراچظم کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہم نےغریبوں کیلئےادویات مفت کیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسےاپیل کرتاہوں کہ عوام کیلئےعلاج مفت کردیں۔اللہ نےموقع دیاتوخیبرپختونخوامیں بھی سب کاعلاج مفت ہوگا۔عوام کےساتھ جھوٹےوعدےنہیں کروں گا،دن رات عوام کیلئےکام کروں گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی طرح خیبرپختونخوامیں بھی عوام کوسستاآٹاملناچاہیے، اگرخیبرپختونخواکاوزیراعلیٰ آٹاسستانہیں کرتاتومیں پیسےدوں گااوریہاں آٹاسستاکروں گا، مجھےخیبرپختونخواکےہردکان میں سستاآٹامہیاکرناآتاہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آٹا سستا نہیں کیا تو میں اپنے کپڑے بیچ کر سستا کروں گا۔آٹے کی جوقیمت پنجاب میں ہوگی وہی خیبرپختونخوامیں ہوگی۔ پاکستان تب ترقی کرےگاجب سارےصوبےترقی کریں گے

گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سال میں24ہزارارب روپےکاقرضہ لیاگیا،یہ لوگ خزانہ خالی کرکےگئےہیں۔عمران خان تقریروں میں اپنی کارکردگی کاذکرنہیں کرتے ؟۔ اب عوام کے سکون کی خاطر شہبازشریف جاگے گا اور عوام سکون سے سوئیں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اضلع شانگلہ کیلئے میڈیکل کالج بنانےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شانگلہ کیلئے بطورتحفہ میڈیکل کالج کااعلان کرتاہوں۔

Related posts

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا شوکت ترین کی گرفتاری کا مطالبہ

Nehal qavi

کسی میں ہمت ہے تو او آئی سی اجلاس میں مداخلت کرکے دکھائے، شیخ رشید

Rauf ansari

وزیراعظم شہبازشریف کی امت مسلمہ کو عیدالفطر کی مبارکباد

Rauf ansari

Leave a Comment