Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی بھیانک سازش کررہے ہیں، شہباز شریف

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کل کے فیصلے کو سبوتاژ کرنے کیلئے جو کر رہے ہیں اس کا جواب دینا ہو گا۔ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی بھیانک سازش کررہے ہیں۔ ایک بار پھر عمران نیازی کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ راستہ آئین و قانون کیخلاف ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم کی آزادی معنی نہیں رکھتی اگروہ معاشی طورپر محکوم ہے۔دہائیوں سے کہہ رہا ہوں کسی بھی قوم کی آزادی کوئی معنی نہیں رکھتی جو معاشی طور پر آزاد نہ ہو۔ بدقسمتی سے74سال سےہم معاشی طورپرآزادنہیں ہوسکے، ہم نے قرضے لیے۔ ہمیشہ کہا اگر خودمختاری اور آزادی چاہیے تو وہ خود انحصاری کے بغیر ممکن نہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ممبران کی پارلیمنٹ تک رسائی اور ووٹ کاسٹ کرنے کو یقینی بنایا جائے۔ ایسے اقدامات کیے جائیں کہ تمام ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق حاصل ہو۔ تمام اداروں کا فرض ہے کہ وہ تمام اقدامات اٹھائیں جس سے ممبران پارلیمان میں داخل ہوں۔ تمام ادارے قانون اور آئین کی پاسداری کرتے ہوئے تمام اقدامات اٹھائیں۔ آئی جی پولیس سمیت جن کا بھی کام ہے وہ امن قائم رکھیں۔

مسلم لیگ نون کے صدر کا کہنا تھا کہ میں نے کل بھکاریوں سے متعلق جو بیان دیا تھا وہ پہلی بار نہیں تھا۔ یہ بات میں پہلے بھی بیسیوں بار کہہ چکا ہوں۔ بعض کرم فرماؤں نے اس بیان کو ایک ٹوئسٹ دینے کی کوشش کی۔ مجھے عمران نیازی کی بے ہنگم باتوں سے کوئی سروکار نہیں۔ عمران خان قوم کو تقسیم کرنے کی بھیانک سازش کررہے ہیں۔ اگر عزت و وقار کے ساتھ زندہ رہنا ہے تو کشکول کو توڑنا ہو گا۔ ہماری عدم اعتماد پر حکمت عملی کل کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔

Related posts

قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

Rauf ansari

افغانستان: کابل کی مسجد میں دھماکہ، بائیس افراد جاں بحق اور چالیس زخمی

Nehal qavi

پوری کوشش ہے کہ حکومت گھر چلی جائے،شہباز شریف

ibrahim ibrahim

Leave a Comment