حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عملی کوشش کرے، شہباز شریف

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بعد قوم انتظار میں ہے کہ حکومت عملی اقدامات کرے ۔ اس وقت صرف پاکستانی عوام ہی خطرے میں نہیں بلکہ ہماری پالیسیاں بھی خطرے میں ہیں۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم انتظار میں ہے کہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی عملی کوششیں کرے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ابھی تک بیانات کے علاوہ کوئی حکمت عملی طے نہیں کر سکی ۔ جبکہ اس وقت صرف پاکستانی عوام ہی خطرے میں نہیں بلکہ ہماری پالیسیاں بھی ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری محنت سے حاصل کردہ کامیابیاں بھی خطرے پڑ چکی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More