اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی اجلاس میں آج ووٹنگ ہوگی۔
شہباز شریف کی پارلیمنٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگومیں کہنا تھا کہ یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے۔ ووٹنگ آج ہی ہوگی۔
صحافی کے سوال پر شہباز شریف ک کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود آج ووٹنگ نہ کرائی گئی تو پھر دیکھیں گے۔