Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نون لیگی مافیا کے خلاف شہزاد اکبر کا کام قابل تعریف ہے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں ڈیل کی خبریں پھیلا کر اپنے لیے سیاسی ماحول بنا رہی ہیں۔نون لیگ سیاسی جماعت نہیں ایک مافیا کی طرح آپریٹ کررہی ہے۔مجرموں سےمفاہمت قوم سے غداری کےمترادف ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ شرکاء اجلاس کو موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر وزیراعظم نےکہا کہ کرپشن کے خلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔احتساب اور کرپشن کے خلاف بیانیہ پر ایک انچ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

عمران خان نے ہدایت کی کہ کرپشن کے خلاف بیانیہ کے ساتھ ساتھ حکومت کے اچھے کام اجاگر کریں۔وزیراعظم نے کہاکہ شہزاد اکبر نے مشکل حالات میں بہترین کام کیا۔شہزاد اکبر جانا چاہتے تھے۔ مافیا کے خلاف شہزاد اکبر کا کام قابل تعریف ہے۔

عمران خان نے ترجمانوں کو مثبت معاشی اعشاریہ اجاگر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کے بارے میں مسلسل مثبت اشارے دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستانی معیشت درست سمت میں ترقی کررہی ہے۔کاروباری کمپنیاں ریکارڈ منافع کما رہی ہیں،معیشت کی ترقی کے اثرات جلد عوام کو منتقل ہوں گے۔

Related posts

عمران خان گیم ہار چکے ہیں، مریم نواز

Hassam alam

وزیراعلٰی سندھ کے دورہ کے بعد نقصانات کے ازالہ کیلئے اقدامات کریں گے، شرجیل میمن

Nehal qavi

عوام کو شرپسند جتھوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، نواز شریف

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment