Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کسی شخص کو نااہل یا جیل بھیج کر اس کی سیاست کو ختم نہیں کر سکتے، شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی شخص کو نااہل یا جیل بھیج کر سیاست کو ختم نہیں کر سکتے، عمران خان کو دوبارہ حکومت میں لائیں گے۔

سیشن کورٹ اسلام آباد میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا ،ہماری سیاست آج بھی قائم ہے، یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جیل ہمارا سسرال، ہتھکڑی ہمارا زیور اور موت ہماری محبوبہ ہے، موحودہ حکمرانوں کو شکست دے کر عمران خان کو دوبارہ حکومت میں واپس لائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہی نہیں کہ سیلاب کا پانی کہاں تک جا چکا ہے، خطرہ ہے کہ سیلاب کے پانی کے ساتھ پورا ملک ہی نہ ڈوب جائے۔

Related posts

عمران خان توہین عدالت کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب مسترد کر دیا، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

Nehal qavi

ہم نے فیٹف کی مشکل شرائط پر بہترین انداز میں کام کیا

Hassam alam

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے سپریم کورٹ میں بیان کو شرمناک قرار دےدیا

Hassaan Akif

Leave a Comment