Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

دوحہ میٹنگ کے بعد امداد نہیں حکم نامے آ رہے ہیں، شیخ رشید

عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے۔ شکور شاد کے استعفے کی معطلی سے سارے استعفے معطل ہو گئے ہیں۔

شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ “ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان، قوم کا امتحان ہے۔ سامراجی پالیسیاں آرہی ہیں، ڈالر نہیں آرہے۔ ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں۔ ریاست کی طاقت اورعوام کی طاقت آمنےسامنے ہیں۔ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے۔ قوم کی برداشت جواب دےگئی ہے۔ شکور شاد کےاستعفےکی معطلی سےسارےاستعفےمعطل ہوگئےہیں۔ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہےغریبوں کوڈانٹ رہی ہے۔ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے۔ یہ غربت مٹاؤ نہیں، غریب مکاؤ پالیسی لائے ہیں۔ یہ انقلابی نہیں، سیلابی ہیں۔ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کےبعد بڑا یو ٹرن آ گیا ہے۔ امداد نہیں، حکم نامے آ رہے ہیں۔

Related posts

اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد دوبارہ جمع

Zaib Ullah Khan

جلسوں سے روکنے کی درخواست پر سماعت کا حکمنامہ جاری

Hassam alam

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment