عوام گینگ آف تھری سے نجات چاہتے ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو اقتدار سے نہیں عوام سے محبت ہے۔ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری ڈاکو ہیں۔ اور عوام نے ثابت کردیا کہ وہ ان ڈاکووں سے نجات چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں جلسے سے مختصر خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف، شہبازشریف اور آصف زرداری ڈاکو ہیں۔ یہ گینگ آف تھری ہیں۔ انہوں نے کرنل قذافی کا مال نہیں چھوڑا۔ صدر صدام حسین کا مال نہیں چھوڑا۔ انہوں نے اسامہ بن لادم کا مال نہیں چھوڑا۔ عوام چاہتے ہیں کہ نوازشریف ،شہبازشریف اور آصف زرداری جیل کے پیچھے ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More