Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چور اور ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیا گیا ہے، شیخ رشید

کراچی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہچور اور ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔ عمران خان سے 4 مہینے پہلے کہا تھا اسمبلیاں توڑ دو۔اسد عمر بولے ہم نے اس شہرکیلئے دل سے کام کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہم لسانیت اورفرقہ واریت کوختم کرنےکیلئے نکلےہیں۔

کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چور اور ڈاکو کو وزیراعظم بنا دیا گیا ہے۔ یہ لوگ لندن اورگجرانوالہ میں بیٹھ کرگالیاں دیتےتھے۔ میں عمران خان سے کہا تھا کہ گورنرراج لگادو۔ 30 مئی سے پہلے عمران خان چوروں ڈاکووں کی حکومت کوختم کرےگا۔ یہ لوگ چنددنوں کے مہمان ہیں۔ یہ عوام کے سامنےنہیں ٹہرسکتے۔

انہوں نے کہا آصف زرداری نوابشاہ سے کونسلرتک نہیں بن سکا۔ آصف زرداری اپنے باپ کی سیٹ پر ایم این اے بھی نہیں بن سکا۔ اس ڈاکو نےجعلی دستا ویز لا کر اسکی سیٹ پر قبضہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارے ساتھ ہیں۔ سب سے کہتاہوں کہ عمران خان کو واپس لانا ہوگا۔ عمران خان کوواپس نہ لائے توجیلیں بھر دینگے۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کیلئے شاندارخارجہ پالیسی بنائی۔ عمران خان یہ جنگ وزارت عظمیٰ کیلئے نہیں لڑ رہا۔ عمران خان آج بھی اپنی قوم کے ساتھ کھڑاہے۔ عمران خان اللہ کے سواکسی کے سامنے نہیں جھکا۔

انہوں نے کہا پی ٹی آئی آدھے گھنٹے میں شہرکوبندکرنےکی صلاحیت رکھتی ہے۔ پوراکراچی عمران خان کی ایک آوازپر نکلنےکیلئے تیارہے۔ عمران خان کی ایک خال پر پہیہ جام کرسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شیخ رشید صاحب نے 30 مئی لمبی تاریخ دے دی ہے۔ ہم انہیں بتادیں گے کہ چوہوں کی طرح اقتدارمیں آنے کاراستہ الگ اورعوام کے ذریعے آنے راستہ الگ ہے۔ یہ چوروں کی حکومت مزیدرہنے والی نہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ ملک کے عوام کی طاقت سے ایک بار پھر کامیاب ہونگے۔ عمران خان سے سیکھاہے کہ خدارزندگی کیسے گزارتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی بیماری آصف علی زرداری ہے۔ زرداری جوتم نے اس صوبےکیساتھ کیاہےعوام تمیں معاف نہیں کرینگے۔ اب جب الیکشن ہونے توسندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے اس شہرکیلئےدل سے کام کیا۔ عمران خان سے کراچی کیلئے جو کچھ مانگا انہوں نے کبھی انکارنہیں کیا۔ عمران خان قائداعظم کاخواب پوراکرےگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک نظریہ کہتاہے بھکاری قوم اوردوسرا کہتا ہے ہم غلامی برداشت نہیں کرینگے۔ ہمارانظریہ کہتاہے کہ ہم ایک خوددارقوم ہیں۔ حرام کی دولت سے حکومت تبدیل کی گئی۔ وفاداریاں راتوں رات تبدیل ہوگئیں۔ ملک میں سیاستدانوں کی منڈی لگی ہوئی ہے۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا آج ثابت ہوگیاکراچی جاگ رہاہے۔ ہم لسانیت اورفرقہ واریت کوختم کرنےکیلئے نکلےہیں۔ میں نے یو این میں جاکر فلسطیں کامقدمہ لڑا۔ میں شہباز شریف طرح ٹویٹ نہیں کیا۔ یو این میں جا کر آواز بلندکی۔

کیا پیپلزپارٹی نے کبھی اس شہرکےساتھ انصاف کیا؟ کیا شہر کے نالے صاف کیے ؟ پبلک ٹرانسپورٹ دی؟ انہوں نے اتے ہی چینی اوربجلی کی قیمت بڑھادی ہے۔ یہاں ہمیشہ سندھ کارڈکھیلاجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کو برا کہتی رہی۔ کراچی میں ایم کیو ایم اقتدار اور حکومت کا بڑا موقع ملا۔ ایم کوایم تین سالوں تک پیپلزپارٹی کوستی رہی۔ ایم کیوایم انکلی گودمیں بیٹھ گئی۔ عوام پوچھتی ہے آپ کیافیصلہ کیا؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے توڈیزل کوقیدکردیاتھا۔ بلاول اورمریم کہتے ہیں کہ مراسلہ جھوٹاہے۔ آج ثابت ہوگیاکہ مراسلہ سچاتھا۔ چاہتے توکمیشن بنالو۔ دودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائےگا۔

Related posts

ایف بی آر کو نئی ویلیوایشن کا سرکلر فوری واپس لینے کی ہدایت

Rauf ansari

معاشی صورتحال کی وجہ سے جرائم میں اضافہ ہورہا ہے، شیخ رشید

Rauf ansari

ڈی ایم جی سمیت مختلف گروپس کے 31 افسران کی گریڈ 22 میں ترقی

Rauf ansari

Leave a Comment