سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان سوئنگ کرا کے الگ ہو گیا اصل تعیناتی کا مسئلہ پی پی پی اور شہباز میں پڑ گیا ہے۔
شیخ رشید نے عوامی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اصل تعیناتی کامسئلہ پی پی پی اورشہباز میں پڑ گیا ہے۔ عمران خان خوبصورت سوئنگ کرا کے الگ ہو گیا ہے۔ بلاول نے شہباز کے جہاز میں ثمرقند جانا بھی پسند نہیں کیا۔ پس پردہ مفاہمتی کوششیں15اکتوبر تک کامیاب ہوسکتی ہیں ورنہ ئسڑکوں پر جوڈو کراٹے ہوں گے۔ایم کیو ایم کی سیاست اس کے گلے پڑ گئی ہے۔ وقت پر فیصلے نہ ہوں تو وقت انتظار نہیں کرتا۔
