Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا عمرے پر جانے کا اعلان

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سامراجی سنڈیوں نے منتخب وزیراعظم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ ہر اتوار کو افطاری سے سحری تک قوم سڑکوں پر ہو گی۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس اطلاعات تھیں لندن میں کیا سازش ہو رہی تھی ۔ یہ مال بنانے والے لوگ واپس آئیں گے۔اب فیصلہ سڑکوں پر ہو گا۔ ایک حل ہے الیکشن کروائے جائیں ۔

شیخ رشید نے کہاکہ ان چوروں کی واپسی پر میں آگے سے بھی زیادہ سیاسی جنگ لڑوں۔دو چینلز کے حوالے سے کہا گیا ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔سوشل میڈیا پر کیا ہو رہا ہے سب دیکھ رہے ہیں طوفان کھڑا ہے۔

شیخ رشید نے کہاکہ قوم سے تین دن کی چھٹی مانگی ہے عمرے پر جا رہا ہوں۔ پشاور خود جاوں گا۔صوبائی اسمبلیوں میں استعفیٰ دینے ہیں یا اس کا مجھے نہیں پتا۔ سابق وزیرداخلہ نے کہاکہ فوج سلامتی کی ضمن ہے۔ یہ فوج ہماری فوج ہے اس کی عزت پر حرف آئے ہمارے پر حرف آئے۔لوگ اس ملک میں آزاد خارجہ پالیسی نہیں دیکھنا چاہتے، یہ جنگ امریکی سنڈیوں کے خلاف ہے۔

Related posts

عمران خان اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیارہیں، چوہدری سرور

Rauf ansari

گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹادیا گیا

Hassam alam

لاہور میں دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر

Rauf ansari

Leave a Comment