Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیخ رشید کی امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر سے ملاقات میں اہم امور پر گفتگو

اسلام آباد: امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون میں بہتری لانے کی کوشش کرونگا ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کی ملاقات ہوئی ۔وزیر داخلہ نے سردار مسعود خان کو امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے سردار مسعود خان کی بطور سفیر کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے امریکہ میں نامزد پاکستانی سفیر سردار مسعود خان درمیان ملاقات میں علاقائی سکیورٹی صورتحال سمیت پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔نامزد سفیر سردار مسعود خان نے وزیر داخلہ سے پاک امریکہ تعلقات اور دیگر معاملات پر رہنمائی حاصل کی۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ تعلقات میں مزید بہتری کے لئے آپ کا بطور سفیر کردار انتہائی اہم ہے۔امید ہے پاکستان آپ کی سفارت کاری کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھائے گا۔امریکہ میں مقیم پاکستانی ہمارا بہترین اثاثہ ہیں ۔بیرون ملک پاکستانیوں کی کو سہولیات دینے کے لیے وزارت داخلہ آپ کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

سردار مسعود خان نے کہا کہ اپنی تمام تر توانائیاں بیرون ملک پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے میں صرف کروں گا۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، تعلیم اور انسانی ترقی کے شعبوں میں تعاون میں بہتری لانے کی کوشش کرونگا۔

Related posts

پنجاب میں ڈینگی مچھر کے وار،مزید 204 نئے کیسز رپورٹ

Rauf ansari

بلوچستان میں نو منتخب وزراء کو محکموں کے قلمدان سونپ دئیے گئے

Rauf ansari

روس کی بحیرہ اسود میں جنگی مشقیں

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment