Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیخ رشید کو سعودی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشیداحمدسے سعودی عرب کے سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر داخلہ شیخ رشید سے ملاقات کے دوران سعودی سفیرنواف بن سعیدالمالکی نے انہیں سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود بن نائف کی جانب سے دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی۔ بین الاقوامی دفاعی نمائش چھ سے نو مارچ کو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات میں سعودی وزیر داخلہ پرنس عبدالعزیز بن سعود کا دورہ پاکستان انتہائی سود مند تھا ۔سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کامزید کہنا تھا سعودی وزیر داخلہ کی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت پر ان کا مشکور ہوں ۔دفاعی کانفرنس کی افتتاحی تقریب شامل ہونے کی بھر پور کوشش کروں گا۔

Related posts

پشاور دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

Rauf ansari

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی مسجد نبوی میں روضۂ رسول پر دوبارہ حاضری

ibrahim ibrahim

عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی ملاقات

Hassam alam

Leave a Comment