Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

شیخ رشید نے ملک میں بغاوت کی پیش گوئی کردی

پشاور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنی غلطیوں کا اعتراف کر لیا ۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ہم سے بھی سیاسی غلطیاں ہوئیں ۔

پشاور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کی حکومت کو کوئی تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ایسی جمہوریت کو لوگ تسلیم نہیں کرتے۔عمران خان کی کا ل پر ہم تیاری کر رہے ہیں۔قوم تیار رہیں۔عمران خان چھین سے نہیں بیٹھیں گا۔ قوم کا ایک ہی مطالبہ ہے الیکشن کروائے جائیں ورنہ ملک میں بغاوت اور لوگوں میں نفرت پید ا ہو گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ 2 دنوں کی حکومت ہے۔ان چوروں کو دیکھنے سے عوام میں نفرت پیدا ہو رہی ہے۔ عمران خان نے ساری دینا کو مقصود چپڑاسی یاد کروایا ۔عوام ان چوروں سے تنگ آگئے ہیں۔18 پارٹیاں رات کو داتا دربار میں اکھٹی ہوئیں۔۔3 مئی سے قبل انتخابات کی تاریخ دی جائے۔

Related posts

جنوبی پنجاب صوبے کا قیام،شاہ محمود قریشی نے آئینی ترمیمی بل پیش کردیا

ibrahim ibrahim

نئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے کل ووٹنگ ہوگی

Rauf ansari

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کی اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment