اٹک: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ ڈیوٹی جج محمود عالم نے ملزم کا مزید دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عید کے دوسرے روز دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
مسجد نبوی کی بے حرمتی میں ملوث گرفتار ملزم شیخ راشد شفیق کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ڈیوٹی جج محمود عالم نے 2 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے عید کے دوسرے دن شیخ راشد شفیق کو دوبارہ پیش کیا جائے گا
ملزم شیخ راشد شفیق کی پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری، یاور بخاری اور حلیم عادل شیخ بھی عدالت پہنچے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی ۔