Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سروسز اسپتال کے بعد شیخ زاید اسپتال میں بھی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت مریضہ کی جان لے گئی

لاہور: لاہور کے سرکاری استپال موت تقسیم کرنے لگے، سروسز اسپتال کے بعد شیخ زاید اسپتال میں بھی ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے ایک مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔

ذرائع کے مطابق شیخ زاید اسپتال میں 26 سالہ گائنی کی مریضہ جاں بحق ہوگئی۔ مریضہ کے لواحقین نے موت کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو قرار دےدیا۔

مریضہ کےلواحقین نے شیخ زاید اسپتال میں ڈیڈ باڈی رکھ کر احتجاج کیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ 26 سالہ فردوس نامی مریضہ کا گائنی کا آپریشن ٹھیک نہیں ہوا تھا، شیخ زاید اسپتال لاہور میں علاج کےدوران مریضہ کے گردے بھی فیل ہوگئے تھے۔

لواحقین نے کہا کہ مریضہ کو 24 دسمبر کو ڈلیوی کیلئے شیخ زاید اسپتال لایا گیاتھا، تاہم ڈاکٹرز نے آپریشن میں کوتاہی برتی، جس کی وجہ سے مریضہ جان کی بازی ہار گئی۔

Related posts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا

Zaib Ullah Khan

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس آج، لانگ مارچ اور استعفوں پر فیصلہ متوقع

Hassam alam

سندھ میں سیلاب متاثرین کے ریلیف آپریشن کیلئے فوج تعیناتی کی درخواست

Nehal qavi

Leave a Comment