Urdu
پاکستان تازہ ترین

تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے سازش کے علاوہ کچھ نہیں،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہےکہ تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے ‘اندورنی سازش’ اور ‘بیرونی سازش’ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد کہتے ہیں ان کے خلاف عالمی سازش ہوئی ہے، باقی پارٹی رہنماء کہتے ہیں ان کے خلاف پارٹی میں اندر سے سازش ہوئی، تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے ‘اندورنی سازش’ اور ‘بیرونی سازش’ کے علاوہ کچھ نہیں۔ تقسیم شدہ پارٹی کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں، عمران خان پاکستان کے لئے نہ صرف معاشی بلکہ خارجی بحران بھی چھوڑ کر گئے ہیں۔ ان کے پاس بات کرنے کے لئے اپنی کارکردگی نہیں مفروضی بیانیہ ہے۔

Related posts

کراچی، آتشزدگی سے تباہ فیکٹری میں پھر آگ لگ گئی

Hassaan Akif

وزیر اعظم کے جانے کا وقت آچکا ہے، مریم اورنگزیب

Hassaan Akif

تبدیلی نے ملک کو تباہ کردیا ہم اسے تباہی سے نکالیں گے، آصف زرداری

Rauf ansari

Leave a Comment