Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے اور عوام پر رحم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہارکرتے کہا کہ تباہی سرکار نے پیٹرول کی قیمت میں مزید آٹھ روپے تین پیسے فی لٹر اضافہ کردیا ہے،دو ہفتے پہلے پیٹرول کی قیمت میں دس روپے اضافہ کیا گیا تھا،اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت اب 145 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ہم پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کو مسترد کرتے ہیں،تین سال میں تباہی سرکار نے تیل کی قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے،وزیراعظم پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر کہتے ہیں عوام کو رلیف دے رہے ہیں،وزیراعظم ریلیف دے نہیں مانگ رہے تھے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو گی،حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔

Related posts

وفاقی کابینہ میں چار نئے وزرا کی شمولیت

ibrahim ibrahim

فارن فنڈنگ تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، نواز شریف

Nehal qavi

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

Hassam alam

Leave a Comment