Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب ایل این جی اسکینڈل پر خاموش کیوں ہے،شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوائری کا مطالبہ کردیا۔ نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہناہے کہ سردیوں کے لئے 2 ایل این جی کارگوزکی سپلائی منسوخ ہونے کے بعد اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے تباہی سرکار مہنگا ترین ایل این جی کارگو خریدنے جا رہی ہے۔

سینیٹر شیری حمان نے ایل این جی اسکینڈل کی انکوئری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحران پیدا کر کے مافیا کے لئے مواقع پیدا کئے گئے ہیں،نیب ایل این جی اسکینڈل پر خاموش کیوں ہے،نیب اس اسکینڈل کی انکوئری کیوں نہیں کر رہی۔

شیری رحمان نے کہا کہ ایل این جی کارگوز 20 اور 27 نومبر کو ڈیلیور ہونے تھے، سپلائی نا ہونے کی وجہ سے ایک کارگو 30.65 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو میں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حکومت کی نااہلی کی وجہ سے 3 سال سے مسلسل گیس بحران پیدا ہو رہا ہے تبدیلی کے کھوکھلے نعروں سے اب عوام تنگ آ چکی ہے۔

Related posts

رحمان ملک کورونا کا شکار، پھیپھڑے وائرس سے شدید متاثر

Rauf ansari

غلط بٹن دبانے پر خاتون ارب پتی بن گئی

Hassam alam

پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی اتنے بڑے پیمانے پر موسمیاتی تباہی کبھی نہیں دیکھی، انتونیو گوتریس

Nehal qavi

Leave a Comment