Urdu
پاکستان تازہ ترین

تباہی سرکار نے عوام سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا، شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ، کہتی ہیں اب حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت پانچ اعشاریہ نو چار روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس غیر معمولی اضافے سے صارفین پراضافی بوجھ پڑے گا، ‏حکومت نے ایک بار پھر یو ٹرن لے لیا ہے۔

سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے عوامی مارچ کے دباؤ میں پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا، اب حکومت نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 5.94 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس غیر معمولی اضافے سے صارفین پر اٹھاون ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا، اب پیٹرول کی قیمتوں پر بھی یو ٹرن لیا جائے گا،

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام ریلیف پیکج جھوٹ پر مبنی ہیں،عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں ملا، ہم شہریوں کو بجلی کے بل جلانے یا قانون توڑنے کو نہیں کہتے، لیکن جس رلیف پیکج کا اعلان کیا گیا تھا اس کا کیا ہوا؟

Related posts

یوکرین کشیدگی جوہری جنگ میں تبدیل نہیں ہوگی،جو بائیڈن

ibrahim ibrahim

ماحولیاتی تبدیلی سے آگاہی دینے کا انوکھا طریقہ

Hassaan Akif

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹسیٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا

Hassam alam

Leave a Comment