Urdu
پاکستان تازہ ترین

اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں، شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے اپنے ارکان نے کھل کر حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے،مینڈیٹ کھونے کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہنا چاہئے۔

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اتحادی بھی وزیراعظم کو مستعفی ہونے کا مشورہ دے رہے ہیں،واضع طور پر عمران خان ہائوس میں اپنی اکثریت کھو چکے ہیں، مینڈیٹ کھونے کے بعد عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے پر نہیں رہنا چاہئے۔

شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم ماورائے آئین طریقوں سے اپنی حکومت بچانے کی کوشش کر رہے ہیں،وزیراعظم کو سندھ ہاؤس پر حملہ،سندھ میں گورنر راج اور ووٹ سے پہلے ارکان کو نااہل کرنے کے غیر آئینی مشورے دئے جا رہے ہیں، حکومت کا کوئی بھی غیرذمہ دارانہ ایکشن ملک کو کشیدگی اور بحران کی طرح لے جائے گا، عدم اعتماد آئینی معاملہ ہے، حکومت غیر آئینی اقدامات لینے سے گریز کرے، اس صورتحال میں اسپیکر کو اپنی آئینی فرائض اور کردار ادا کرنا چاہئے،ان کے بیانات اسپیکر کے عہدے کی نمائندگی نہیں کرتے،ووٹ سے پہلے اسپیکر ارکان کو نااہل نہیں کر سکتا اس لئے کوئی بھی ماورائے آئین اقدام ملک کے حق میں نہیں ہوگا۔

Related posts

پی ٹی آئی آج لاہور میں پاؤر شو کا مظاہرہ کرے گی

Hassam alam

روس کے یوکرین پر حملے کے خلاف دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے

Zaib Ullah Khan

پولیو مہم کے دوران پولیس گردی کا نشانہ بننے والا نوجوان انصاف کا متلاشی

Rauf ansari

Leave a Comment