Urdu
پاکستان تازہ ترین

دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائیں،شیری رحمان

اسلام آباد: نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہےکہ دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں نے توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائیں،تحائف کی تفصیلات چھپانے سے حقیقت نہیں چھپ سکی۔

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان انفارمیشن کمیشن سے وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پوچھی گئے تو حکومت نے صاف انکارکرتے کہا کہ تحائف کی تفصیلات خفیہ ہیں اور ریکارڈ باہر نکلے سے پاکستان کے تحائف دینے والے ممالک کے ساتھ تعلقات کو نقصان ہوگاآپ کو توشہ خانہ کی تفصیلات ظاہر کرنے وقت پاکستان کے عالمی ممالک سے تعلقات یاد آئے لیکن کرسی بچانے کے لئے جلسے میں خط لہراتے وقت پاکستان کے مفاد عالمی ممالک سے تعلقات کے بارے میں ذرا سا بھی نہیں سوچا۔

شیری رحمان نے کہا کہ شفافیت سے بھاگنے کے لئے انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا سہارا لیا، مسئلہ قانون کے مطابق تحائف خریدنا نہیں، تفصیلات چھپانا اور تحائف کو بیچنا ہے،کوڑیوں کے دام پر قیمتی تحائف خریدے اور منافع حاصل کیا، جس وقت آپ تحائف خرید کر بیچ رہے تھے اس وقت تفصیلات پوچھنے والوں کو آپ ملک دشمن قرار دے رہے تھے۔

Related posts

ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

Hassaan Akif

تاریخ میں پہلی بار میرا پاکستان میرا گھر کیلئے 31 ارب جاری ہوچکے ہیں

Hassam alam

ضمنی انتخابات، این اے 118 پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور

Nehal qavi

Leave a Comment