Urdu
پاکستان تازہ ترین

سندھ کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے،شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے وفاقی وزراء سندھ میں ناکام مارچ کر رہے،سندھ کے عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کر دیا ہے۔

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کا سندھ میں ناکام مارچ سب نے دیکھ لیا ہےناکام مارچ کے بعد اب وزیراعظم خود میدان میں اتر رہے،چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں عوامی مارچ سے حکومت کی بوکھلاہٹ اب کھل کر سامنے آ رہی ہے، حکومت کچھ بھی کر لے، قوم اب ان کو اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

شیری رحمان نے کہا کہ تباہی سرکار رواں ماہ 12 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد اب 10 روپے فی لیٹر سے زائد قیمت میں اضافہ کرنے جا رہی ہےکہتے ہیں عالمی بحران کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر رہےگزشتہ ساڑھے 3 سال میں تیل کی قیمتوں میں 65 روپے کا اضافہ کس عالمی بحران کی وجہ سے کیا گیا،پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی وجہ عالمی بحران نہیں بلکہ مسلط نااہلوں کا ٹولا ہے، نااہل اور ظالم حکمرانوں سے ملک و عوام کو نجات دلانے کے لئے پیپلز پارٹی کا عوامی مارچ اسلام آباد کی طرف گامزن ہے۔

Related posts

اخوت فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر امجد ثاقب نوبل امن انعام کیلئے نامزد

Hassam alam

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹ سے شکست دیدی

Hassaan Akif

سندھ اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Hassam alam

Leave a Comment