اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود عوام پر پیٹرول بم گرایا گیا ہے۔
ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے سے پہلے کیا ظالم حکمرانوں کو عوام پر رحم نہیں آیا؟ایک ہی وقت پیٹرول کی قیمت میں 8 فیصد زائد اضافہ عوام دشمن حکومت ہی کر سکتی ہے، 3 سال میں انہوں نے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 65 روپے کا اضافہ کیا ہے، جب تک یہ مسلط رہے گے ہر 15 دن بعد قیمتوں میں اضافہ ہوگا اس نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کے خلاف پیپلز پارٹی کے لانگ میں ہر شہری کا شامل ہونا اب لازم ان کا گھر جانا ہی اب عوام اور ملک کے مفاد میں ہے۔
