Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کی بد نیتی کا ثبوت ہے،شیری رحمان

‏اسلام آباد: نیب ترمیمی آرڈیننس حکومت کی بد نیتی کا نیا ثبوت ہے، نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ریلیف کی بجائے انصاف مانگ رہی ہیں۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کبھی آمروں سے ریلیف نہیں مانگا،تباہی سرکار کس غلط فہمی کا شکار ہے،گزشتہ نیب آرڈیننس حکومت کو ریلیف دینے کے لئے تھا، یہ ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنے کے لئے ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ ‏اس حکومت کے کرپشن اور فراڈ کیسز پر نیب کیوں خاموش ہے،بی آر ٹی، چینی اسکینڈل، بلین ٹری اسکینڈل، ایل این جی اور دیگر کیسز میں نیب نے کسے گرفتار کیا ہے، کابینہ اور وزیراعظم کے دوست احباب کو نیب سے استثناء حاصل ہے حکومت سکیورٹی اداروں کے ساتھ نہیں، نیب کے ساتھ ایک پیج پر رہے۔

Related posts

ملک میں دہشگردی میں اضافہ ہوا ہے، شیریں مزاری

Rauf ansari

خوراک کے بحران کی ذمہ دارسابق حکومت ہے، افغان وزیر صحت

Rauf ansari

اٹارنی جنرل آفس کا نواز شریف کی واپسی کے معاملے پر شہباز شریف کو خط

Rauf ansari

Leave a Comment