Urdu
پاکستان تازہ ترین

گیس کا بحران گرمیوں تک جاری رہے گا،شیری رحمان

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ‏حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے گیس کا بحران گرمیوں تک بدستور جاری رہے گا۔‏حکومت کی غلط پالسیوں کی وجہ سے گیس شعبے کا گردشی قرضہ بارہ سوارب تک پہنچ گیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ریکارڈ بلند قیمتوں پر گیس خریدی گئی ہے۔ ڈیفالٹر کمپنیوں سے معاہدوں کی وجہ سے متعدد بار ڈلیوری میں تاخیر ہونے سے گردشی قرضے میں پچاس ارب روپے کا اضافہ ہوگا۔ گردشی قرضہ پہلے ہی چوبیس کھرب 19 ارب روپے ہے جس میں صرف گیس شعبے کا گردشی قرضہ بارہ سوارب ہو گیا ہے۔

دوسری طرف سنگاپور کی کمپنی کے بعد اٹلی کی کمپنی نے بھی ایل این جی فراہمی سے انکار کر دیا ہے گیس کی عدم سپلائی کی وجہ سے چولہے اور صنعتیں بند پڑی ہیں لیکن ملک پر مسلط حکومت ذمہ داری لینے کو تیار نہیں ہے۔

Related posts

الیکشن اکتوبر میں کرانا تھا تو اس سارے عمل کا ذمہ دار کون ہے،شہباز گل

ibrahim ibrahim

ملک آئی ایم ایف کے حوالے کرکے معیشت کو برباد کردیا گیا،سراج الحق

ibrahim ibrahim

نواز شریف لندن سے واپس آیا تو عدلیہ اور فوج پر حملے کرے گا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment