Urdu
ابتک پاکستان پاکستان

عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہیں، شیری رحمان

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان کی عمران خان پر تنقید کہتی ہیں عمران خان کے پی اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی جان و مال بچانے کے بجائے اپنی سیاست بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں میں 9 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ملک کا کوئی ایس حصہ نہیں جو بارشوں اور سیلاب کی زد میں نا ہو مگر افسوس ہے کہ اس صورتحال کے باوجود خیبر پختون اور پنجاب میں سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے عمران خان نے کل ہری پور میں جلسہ کیا۔ کیا عمران خان کو پورے ملک میں سیلاب نظر نہیں آ رہا؟۔

شیری رحمان نے کہا کہ ایک طرف پورا ملک ڈوب رہا، کروڑوں لوگ متاثر ہوئے ہیں دوسری طرف عمران خان لوگوں کو کہہ رہے کہ “آخری کال” کے لئے تیار رہیں۔ کیا یہ احتجاج اور مظاہروں کا وقت ہے؟۔ احتجاج کے لئے عوام کا سمندر نکالنے کا اعلان کرنے والے کو لاکھوں بے گھر سیلاب متاثرین نظر نہیں آ رہے؟ پورا ملک ڈوب جائے ان کو صرف اپنی سیاست بچانی ہے۔

Related posts

ایم کیو ایم کا بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنا ختم

Hassaan Akif

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ کب ہوگا؟ فیصلہ محفوظ

Hassam alam

آبی مذاکرات: پاکستانی 5 رکنی وفد کل بھارت جائے گا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment