Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان سیلاب زدگان کی مدد کے بجائے اپنا پاور شو دکھا رہے ہیں، شیری رحمان

وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نےکہا ہےکہ عمران خان سیلاب زدگان کی مدد اور امداد کے بجائے اپنا “پاور شو” دکھانے میں مصروف ہیں۔

ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نےکہا کہ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے 1 ہزار سے زائد لوگ جاں بحق، ہزاروں زخمی اور لاکھوں کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔ 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد لوگ سیلاب سے متاثر ہو چکے ہیں لیکن عمران خان سیلاب زدگان کی مدد اور امداد کے بجائے اپنا “پاور شو” دکھانے میں مصروف ہیں۔ پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بجائے وہ صوبے میں جلسہ کر رہے ہیں۔ حکومت سیلاب متاثرین کو بچانے اور عمران خان اپنی سیاست میں مصروف ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے لوگ تمام مقامی اور بین الاقوامی ڈونرز کو سیلاب متاثرین کیلئے حکومت کو فنڈ نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے اپنی تمام تر توانائی صرف کر رہے ہیں۔ جلسے میں پی ٹی آئی کے نمائندے اوورسیز پاکستانیوں کو اپیل کر رہے کہ سیلاب زدگان کی امداد کے لئے پیسے نہ بھیجیں۔ ہمیں اس وقت سیاست، مخالفت اور الزام تراشی کی نہیں، انسانی زندگیاں بچانے کی ضرورت ہے،اہل وطن سے اپیل ہے یہ سیاست و تقسیم کا نہیں، اس آفت میں متحد رہنے کا وقت ہے۔

Related posts

جنوبی افریقہ کی پارلیمنٹ لگی آگ بجھانے بعد پر بھڑک اٹھی

Rauf ansari

عوام نے شر انگیز فتنے کو رد کردیا، رانا ثنا اللہ

Zaib Ullah Khan

ملائیشیا کی سابق خاتون اول کروڑوں ڈالر رشوت کے الزام میں مجرم قرار

Hassam alam

Leave a Comment