پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ انتخاب کے روزنتائج کےاعلان تک،اگر دھاندلی کی کوششیں دکھائی دیں تو چپ نہیں بیٹھیں گے، کسی فرد یا ادارےکیجانب سےمداخلت کا شائبہ بھی ہوا تو بھرپور ردعمل دیں گے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ حکومت کا ایجنڈا ہے کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو خوفزدہ کیا جائے، ہمیں امریکا کی غلامی نہیں چاہیے، یہ حکومت امریکا کے پریشر میں ہے۔ شیریں مزاری کا کہنا تھاکہ ہم آزادانہ ومنصفانہ انتخاب چاہتے ہیں اور عوام تحریک انصاف کیساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ لاہور اور ملتان میں ان کے دفاتر کے باہر یا جہاں ضرورت محسوس کریں گے پرامن احتجاج کا اپنا حق استعمال کریں گے اور کوئی بھی سرکاری افسر جو آئینی حدود میں اپنے فرائضِ منصبی سےتجاوز کا مرتکب پایا گیا اسے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماشیریں مزاری کے مطابق ملکی معیشت اس ہنگامہ و ہلچل کا بوجھ برداشت نہیں کر پائے گی جس کا دروازہ اس دھاندلی سے کھلے گا۔
