Urdu
تازہ ترین کھیل

شعیب اختر کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔

شعیب اختر کی والدہ کو طبیعت خرابی پراسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے ٹوئٹ جاری کرتے ہوئے والدہ کے انتقال اور ان کی تدفین سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا۔

سابق فاسٹ بولر نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میری والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے وفات پاگئی ہیں، والدہ کی نماز جنازہ H-8 میں آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔

Related posts

پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کی ون آن ون ملاقات

Hassaan Akif

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 318 پوائنٹس کا اضافہ

Rauf ansari

ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابرسدھو سے جاپانی سفیر کی ملاقات

Rauf ansari

Leave a Comment