Urdu
پاکستان تازہ ترین

ق لیگ میں کوئی اختلافات نہیں، چوہدری شجاعت

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ میں کوئی اختلافات نہیں ہیں، کیا پرویز الہٰی اور میں نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اس میں کوئی ایسی بات نہیں، ہمارے بچوں میں اختلاف والی بات غلط ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ فیملی میں نہ کوئی سیاسی اختلاف ہے نہ ذاتی اختلاف، نئی نسل کے خیالات ہمیں سننے چاہیے۔

چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت میں نہیں بدلنا چاہیے۔ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلے گا، 17 جولائی کو پنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہیے۔

Related posts

حسان خاور کا سانحہ مری پر 3 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم

Hassaan Akif

روسی افواج نے مشرقی یوکرین کے شہر میلیٹوپول پر قبضہ کرلیا

ibrahim ibrahim

چوہدری براداران کا سیاسی راستے جدا کرنے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment